اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجمع تقریب مذاہبِ اسلامی کے وفد کی علامہ ساجد نقوی سےملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مجمع جہانی تقریب مذاہبِ اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری نے اپنے اعلی سطحی وفد جس میں مجمع تقریب کی سپریم کونسل کے رکن مولانا نذیر احمد سلامی اور ڈاکٹرآقای محسن مسچی و دیگر شامل تھے کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی شامل تھے۔

ملاقات میں آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری نے اتحاد امت کیلئے پاکستان میں علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اتحاد امت کی کاوشوں میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے علماءو دانشوروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، جن سے دنیا کے دیگر اسلامی ممالک مستفید ہو سکتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں یورپی یونین کی طرح اسلامی یونین کی تشکیل ہمارا خواب ہے

انہوں نے مسلم ممالک کے مابین اسلامی یونین کی تشکیل کی اپنی تجویز کے مفاہیم پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو عملی طور پر ایک امت کی لڑی میں پرونے کے نظریہ کو قابل عمل قرار دیا اور اس ضمن میں پاکستان میں علامہ سید ساجد علی نقوی کے کردار کو اتحاد امت کے لیے اہمیت کا حامل قرار دیا۔

اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے مہمانان گرامی کے دورہ پاکستان پر ان کو خوش آمدید کہا اور مجمع جہانی تقریب مذاہبِ اسلامی کی عالم کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ملک میں نفرت، گروہ بندی اور تکفیر کی فضاءکے خاتمے کے لیے ماضی میں کیے گئے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا اور امن و امان کے ساتھ ملک میں مذہب کے روشن چہرے اور اسلامی احیاءسے عوام کو روشناس کرانے کے بارے میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں ان تجربات کی روشنی میں اسلامی ممالک کو یکجاءکرنے کی کاوشوں پر بھی اتفاق کیا۔ ملاقات کے آخر میں مہمان وفد کے سربراہ آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری نے علامہ سید ساجد علی نقوی کو روایتی تحائف پیش کیے۔ بعدازاں وفد کے اعزاز میں علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے عشائیہ بھی دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button