مشرق وسطی

ایرانی ڈرون شپ نے صیہونی حکومت پر وحشت طاری کردی

شیعہ نیوز:اسرائیل ڈیفینس نامی ویب سائٹ کے مطابق ایران کا تیار کردہ جدیدترین ڈرون شپ انٹیلی جینس اور عسکری دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہوگا اور اسرائیل کو پوری طرح ہوشیار رہنا چاہیے۔

صیہونی حکومت کی وزارت جنگ سے وابستہ اس ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ایران نے حال ہی میں ایک جہاز کو سمندر میں اتارے جانے کی تقریب کے موقع پر بارودی سرنگیں صاف کرنے والے ڈرون شپ کی بھی رونمائی کی ہے جس پر میڈ ان ایران کندہ ہے۔

مذکورہ عسکری سائٹ کے مطابق زیرآب حرکت کرنے والا یہ خودکار ڈرون شپ اطالوی کمپنی کے تیار کردہ پلوٹو پلس کی مانند ہے اور سمندر کی سطح پر تیرتی ہوئی بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسرائیلی ویب سائٹ نے ایرانی ماہرین کے تیار کردہ ڈرون شپ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈرون شپ سمندر کی چارسو میٹر کی گہرائی میں مسلسل دو گھنٹے تک حرکت کرسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close