اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بغیر ثبوت الزامات ایران پاکستان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے، ایرانی سفارت خانہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ارنا رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانے کے پبلک ڈپلومیسی اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کراچی کی حالیہ دہشتگردی کاروائی میں ملوث عناصر کے ایران سے ممکنہ تعلق کے دعووں سے متعلق پاکستانی صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ یہ سفارت خانہ اس قسم کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیتا ہے کہ سرکاری ذرائع کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کو ثبوت فراہم کیے بغیر رائے عامہ اور میڈیا میں ایسے الزامات لگانا مکمل طور پر غیر پیشہ ورانہ اور ناقابل قبول ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ عناصر جو اس طرح سے کام کرتے ہیں وہ غلط ایڈریس دیتے ہیں اور الزام تراشی کرتے ہیں، بلاشبہ تیسری قوت، ایران اور پاکستان کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کے درمیان خلل ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں کوئٹہ دھماکہ اپڈیٹ، خودکش جیکٹ کی تیاری کے دوران دھماکہ ہونے کا انکشاف

ایرانی سفارتخانے نے کہا کہ حکام، بالخصوص پڑوسی ملک میں میڈیا والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایران اور پاکستان کے قریبی تعلقات کے دشمنوں کے جال میں نہ پھنسیں۔

واضح رہے کہ کراچی بم حملوں کے دہشتگردوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے دہشتگردوں کے ایرانی سرزمین کے استعما ل کا الزام عائد کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button