
مشرق وسطی
ایرانی وزیر خارجہ کی ہندوستانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
شیعہ نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے دہلی میں ہندوستان کی صدر سے ملاقات کے دوران علاقائی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون پیلس میں ہندوستانی صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں : وہ ننھاشہیدجس کا جنازہ اس کے وطن نا جاسکا، آرمی چیف کو روک کر پاراچنار کے ایک جرائت مند نوجوان کیا کہا؟؟
فریقین نے علاقائی صورت حال سمیت دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد کے بعد نئی دہلی کے دورے پر ہیں۔