مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات نے دنیائے اسلام کے ساتھ بہت بڑی خیانت کی: آیت اللہ خامنہ ای

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا: متحدہ عرب امارات نے دنیائے اسلام کے ساتھ بہت بڑی خیانت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا: متحدہ عرب امارات نے دنیائے اسلام کے ساتھ بہت بڑی خیانت کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے وزارت تعلیم کے ڈائریکٹروں اور اعلی اہلکاروں کے 34 ویں اجلاس سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے فرمایا: میں اس سال ملک میں تاریخی اور یادگار عزاداری منعقد کرنے پر حسینی عزاداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام سجاد علیہ السلام اور حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی عظيم تحریک کو حقیقی قیام قراردیتے ہوئے فرمایا: عاشور کے دن حضرت امام حسین علیہ السلام کو قیام اور شہادت کو مضبوط اور مؤثر بنانے کے سلسلے میں امام سجاد(ع) اورحضرت زینب سلام اللہ علیھا کے قیام نے کلیدی، تاریخی اور بنیادی کردار ادا کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس کی وجہ سے عزاداری میں محدودیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے میڈيکل پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں بھی کسی قسم کی کوئی کمی واقع نہیں ہونے دی اور مختلف انداز اور طریقوں سے کربلا والوں کی یاد میں اپنے مذہبی جوش و خروش اور ولولہ کا بھر پور ثبوت دیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خطباء ، ذاکرین ، مرثیہ خوانوں اور نوحہ خوانوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: میں اہلبیت علیھم السلام اور عاشورا کے ایک مرید کے عنوان سے شکریہ ادا کرتا ہوں ورنہ میری کیا مجال کہ میں شکر ادا کرسکوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومتی اور غیر حکومتی اداروں میں دشمن کے نفوذ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: وزارت تعلیم میں بھی دشمن نفوذ پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لیکن مغربی ممالک کا فلسفہ حکومت آج شکست اور ناکامی سے دوچار ہے اور آج ہالیوڈ اور پینٹاگن میں کرپشن اور فساد کے نمایاں آثارموجود ہیں۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن اسلامی نظام کے امور کو غیر مؤثر ثابت کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور اسلامی نظام کے دوران ایران کی پیشرفت اور ترقی پر پردہ ڈالنے کی تلاش و کوشش میں لگا ہوا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: متحدہ عرب امارات نے اپنے اس مجرمانہ اقدام سے اسلام ، مسلمانوں اور خاص طور پر فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت اور غداری کا ارتکاب کیا ہے۔ امارات نے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو نظر انداز کرکے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے ہیں ۔ امارات نے خطے میں اسرائیل کے لئے راہیں کھول دی ہیں۔ امارات کے حکام کی پیشانی پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا بدنما داغ ہمیشہ باقی رہےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دنیائے اسلام کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی گہری سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اماراتیوں کو جلد بیدار ہو جانا چاہیے اور اپنی اس تاریخی غلطی کا فوری طور پر ازالہ کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button