مشرق وسطی

ایرانی وزير خارجہ کا دورہ قطر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان عمان کا دورہ مکمل کرکے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان عمان کا دورہ مکمل کرکے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وزير خارجہ نے مسقط میں عمان کے بادشاہ کے معاون اور عمان کے وزير خارجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزير خارجہ نے مسقط میں یمن کی قومی نجات حکومت کے اعلی مذاکراتکار محمد عبدالسلام کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ اور عمان میں مقم ایرانی شہریوں کے ایک اجلاس سے بھی خطاب کیا۔۔ ایرانی وزير خارجہ قطر کے حکام کے ساتھ بھی دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ چار عرب ممالکسعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کی طرف سے قطر کے محاصرے کے دوران ایران نے قطر کی بڑی مدد کی تھی اور قطری حکومت کو ساقط ہونے سے بچالیا تھا۔ ایران نے ترکی کے ساتھ ملکر سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کی طرف سے قطر کے محاصرے کو بھی ناکام بنادیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button