اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی وزیر خارجہ ظریف کی پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل باجوہ سے ملاقات

شیعہ نیوز: ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی، فوجی اور علاقائی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی۔

ایرانی وزير خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مطلوب سطح پر قراردیا اور سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مضبوط بنانے کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ظریف نے سرحد پر رفت و آمد کے لئے مزيد گذرگاہیں کھولنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور پیشین و مند علاقوں میں بھی عوام کی آمد و رفت اور تجارتی معاملات کی سہولت کے لئے گذرگاہیں کھولنے پر زوردیا ۔

اس ملاقات میں جنرل باجوہ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان سیاسی ، فوجی اور علاقائي سطح پر تعاون کو مطلوب قراردیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تاکید کی اور سرحد پر سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ سرحد علاقہ میں مارکیٹ قائم کرنے پر بھی زوردیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button