مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

جعلی صیہونی رژیم کے بیروت حملے میں ایرانی فوجی مشیر بھی شہید

شیعہ نیوز: لبنان میں تعینات ایرانی فوجی مشیروں میں سے ایک میلاد بیدی بھی بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ میں ہونے والے غاصب صیہونی رژیم کے ہوائی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے مذکورہ صیہونی حملے کے اگلے روز اعلان کیا تھا کہ ایک عمارت پر اسرائیلی ہوائی حملے میں اس کے اعلی کمانڈر فواد شکر (حاج محسن) شہید ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میلاد بیدی غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے نشانہ بننے والی عمارت میں موجود تھے جن کے جنازے کی شناخت بعدازاں کی گئی۔ میلاد بیدی کے بارے مزید اطلاعات ہنوز منظر عام پر نہیں آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button