مشرق وسطی

غزہ میں جاری مظالم پر انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی افسوسناک ہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

شیعہ نیوز: ایران کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے غزہ کے عوام پر جاری ظلم و ستم پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے رکن علی خزاعی نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی رژیم کے وحشیانہ جرائم ملت اسلامیہ کا بنیادی مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن-امریکہ تنازع، سعودی عرب انصار اللہ کے ساتھ براہ راست تصادم میں شریک نہیں ہوگا، امریکی اخبار

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے جب کہ اس دوران انسانی حقوق کے علمبرداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

خزاعی نے مطالبہ کیا کہ دنیا کو غزہ کے نہتے عوام کے خلاف امریکی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ روکنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button