مشرق وسطی

ایرانی بحریہ کے کروز میزائلوں نے اپنے اہداف کو دقیق نشانہ بنایا

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے "بحری اقتدار99 ” نامی بحری مشقوں کے آخری مرحلے میں کروز میزائلوں کے ذریعہ اپنے اہداف کو دقیق نشانہ بنایا ۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی بحریہ نے مشقوں کے آخریم رحلے میں مختلف قسموں کے کروز میزائلوں کو اپنے اہداف کی سمت فائر کیا جنھوں نے اپنے اہداف کو بالکل درست اور دقیق نشانہ بنایا۔

بحری اقتدار 99 نامی مشقوں کے ترجمان ایڈمرل حمزہ علی کاویانی کہا کہ ہم آج مشقوں کے دوران مختلف کروز میزائلوں کا تجربہ کیا جنھوں نے اپنے اہداف کو دقیق نشانہ بنایا ہے اور ایرانی بحریہ میزائلوں کے شعبہ میں اچھی صلاحیتوں کی حامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان مشقوں کے بارے میں بعض اہم اطلاعات ہم ذرائع ابلاغ میں بیان نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے دشنوں کو جان لینا چاہیے کہ ان کی کسی بھی غلطی اور تعدی کا ایران منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button