مشرق وسطی

خلیج عمان میں امریکی جنگی جہازکو ایرانی بحریہ کا منہ توڑ جواب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تیز رفتار بحری کشتیوں نے خلیج عمان میں امریکہ کے بحری جنگی جہاز کے غیر قانونی اور غیر پیشہ ورانہ اقدام کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جس کے بعد امریکی جنگی جہاز بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تیز رفتار بحری کشتیوں نے خلیج عمان میں امریکہ کے بحری جنگی جہاز کے غیر قانونی اور غیر پیشہ ورانہ اقدام کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جس کے بعد امریکی جنگی جہاز بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق حالیہ دنوں میں بحیرہ عمان میں امریکی جنگی جہاز کے غیر پیشہ ورانہ رویے کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تیز رفتارکشتیوں نے فیصلہ کن کارروائی کی جس کے بعد امریکی جہاز خلیج عمان سے بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق امریکی جنگي جہاز نے ایران کا تیل لے جانے والے ایک جہاز کو اغوا کرکے اس کا تیل ایکدوسرے جہاز میں منتقل کردیا اور اسے نامعلوم مقصد کی طرف جانے کی ہدایت کی، جس کے بعد ایرانی سپاہ نے کاروائی کرتے ہوئے امریکی تیل بردار جہاز پر قبضہ کرلیا اور اس کا رخ ایرانی سمندر کی طرف موڑدیا ۔ اس کے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں نے امریکی تیل بردار جہاز کو نامعلوم مقصد کی طرف لے جانے کی ہر ممکن کوشش کی جسے ایرانی سپاہ کے بہادر سپاہیوں نے ناکام بنادیا ۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی خبر چینل سے نشر کی جائےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button