مشرق وسطی

ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کرونا وائرس میں مبتلا

شیعہ نیوز: اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت ہے۔

محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ان کے دفتر میں کام کرنے والے ایک شخص کو کرونا ہو گیا تھا جس پر انہوں نے بھی کرونا ٹیسٹ دیا جو مثبت آ گیا اور میں نے اس کے بعد اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنا کام قرنطینہ میں رہتے ہوئے بھی جاری رکھوں گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر علی لاریجانی کو بھی کرونا ہو گیا تھا تاہم انہوں نے کرونا کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمۂ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 82 ہزار افراد کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے 33 ہزار 299 نفر افراد کی موت ہوئی جبکہ 4 لاکھ 63 ہزار 600 سے زائد افراد صحت یاب ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close