
ایرانی عوام نے دشمن کی سازش نقش برآب کردی، صدر پزشکیان
شیعہ نیوز: صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے مسلح افواج کے سربراہ شہید جنرل محمد باقری کی مجلس ترحیم میں کہا ہے کہ ایرانی عوام نے دشمن کی سازش ناکام بنادی۔
رپورٹ کے مطابق پیر 30 جون کی شام، شہید جنرل محمد باقری، ان کے شہید بیٹے اور اہلیہ کی مجلس ترحیم تہران کے حسینیہ الزہرا میں منعقد ہوئی جس میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلی رتبہ سول اور فوجی عہدیداروں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : تمام مسلمانوں اور مؤمنوں پر “حکمِ محارب” سمیت احکام الٰہی کی پابندی واجب ہے، آیت اللہ اعرافی
یاد رہے کہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری 13 جون کو غاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت میں اپنے بیٹے اور اہلیہ کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے۔
صدر مملکت نے شہید کی مجلس ترحیم کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ ہم نے شہید جنرل محمد باقری اور شہید جنرل حسین سلامی نیز حالیہ مسلط کردہ جنگ کے دیگر شہدا میں عوام کی خدمت اورملک کی سربلندی کے لئے مجاہدت، صداقت، اخلاص اور یقین کے علاوہ اور کچھ نہیں دیکھا۔
انھوں نے کہا کہ شہید جنرل محمد باقری بہت ہی اعلی سطح کے منطقی تحلیل وتجزیئے پر استوار نقطہ نگاہ رکھتے تھے اور ان کی شہادت ملک کے لئے بہت المناک ہے۔
صدر پزشکیان نے اسی کے ساتھ 12 روزہ جارحیت میں صیہونی حکومت کی شکست کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی اس شکست میں ہماری دفاعی اور میزائل توانائی ہی کار فرما نہیں رہی ہے بلکہ اس فتح کی اصل بنیاد، عوام کی معاونت، وحدت ، یک جہتی اور استقامت ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو توقع تھی کہ ان کی فوجی جارحیت کے بعد عوام سڑکوں پر نکل پڑیں گے اور اسلامی جہموری نظام سقوط کرجائے گا، لیکن عوام نے دشمنوں کی سازش کو ناکام بنادیا۔