مشرق وسطی

شامی صدر بشار اسد کا آتشزدگی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

شیعہ نیوز: شام کے صدر بشار اسد نے صوبۂ لاذقیہ کے بعض علاقوں میں آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے اور لوگوں کی ضروریات سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے ان علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے منگل کے روز صوبے لاذقیہ کے شمالی مضافاتی علاقوں منجملہ بلوران کا دورہ کیا۔ ان علاقوں میں پیش آنے والی آتشزدگی کو بشار اسد نے انسانی و اقتصادی لحاظ سے ایک قومی المیہ قرار دیا۔

بشار اسد نے کہا کہ اس آتشزدگی سے نقصانات اور مسائل بہت زیادہ پیدا ہو گئے ہیں تاہم متاثرین کی مالی امداد کے لئے ذرائع مہیا ہو چکے ہیں۔

لاذقیہ کے مشرقی مضافاتی علاقوں میں پیر کے روز سے لگنے والی آگ کا دائرہ مسلسل وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ بعض علاقوں کو مکینوں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button