مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی صدارتی انتخابات، دوسرے مرحلے میں شرکت بہت اہم ہے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

شیعہ نیوز: رہبر معظم انقلاب نے کہا ہے کہ اسلام اور ملک کی ترقی کو پسند کرنے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ہر حال میں ووٹ دیں۔

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بہت ہی اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس نے صیہونی حکومت کی جنگ بندی تجاویز کا جواب دے دیا

انہوں نے ووٹنگ کے عمل میں شرکت کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی اسلام اور ایران کی ترقی دیکھنا چاہتا ہے، ضروری ہے کہ ہر حال میں جمعہ کے دن ہونے والے انتخابات میں ووٹ دے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ووٹ نہ دینے والوں کو انقلاب اور نظام کے مخالف قرار دینا بڑی غلطی ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ پرسوں جمعہ 5 جولائی کو ہورہا ہے جس میں سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا تھا جس کی وجہ سے انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button