علامہ شبیر حسن میثمی کی جامعہ امام صادق ؑ کوئٹہ میں علامہ محمد جمعہ اسدی سے ملاقات
علامہ شبیر میثمی اور شیعہ علماء کونسل کے دیگر رہنماؤں نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں علمدار روڈ پر واقعہ جامعہ امام صادق علیہ السلام کے مدیر علامہ جمعہ اسدی سے ملاقات کی۔
شیعہ نیوز : شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعہ امام صادق علیہ السلام کوئٹہ کے مہتمم علامہ محمد جمعہ اسدی سے ملاقات کی۔ جس میں پاراچنار کے عوام کو درپیش مسائل اور قومی و بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
علامہ شبیر میثمی اور شیعہ علماء کونسل کے دیگر رہنماؤں نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں علمدار روڈ پر واقعہ جامعہ امام صادق علیہ السلام کے مدیر علامہ جمعہ اسدی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 30ویں برسی 8 مارچ کو منائی جائے گی
اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں مختلف أمور پر گفت و شنید ہوئی۔ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ علامہ شبیر میثمی اپنے دورے کے موقع پر کوئٹہ کی مختلف سیاسی شخصیات، سماجی کارکنوں، صحافیوں اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔