مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران کا جوابی حملہ اسرائیلی جرائم کا فطری رد عمل ہے، حماس

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف کی جانے والی فوجی کارروائی ایک فطری حق ہے اور دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے اور وہاں سپاہ پاسداران انقلاب کے متعدد رہنماؤں کو قتل کرنے کے جرم کا فطری رد عمل ہے۔

ایک بیان میں حماس نے خطے کی ریاستوں اور عوام کے "صیہونی حملوں” کے خلاف اپنے دفاع کے فطری حق پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا جوابی اقدام، حزب اللہ لبنان کا شاندار ردعمل

انہوں نےکہا کہ ہماری عرب اور اسلامی اقوام، دنیا کے آزاد لوگوں اور خطے کی مزاحمتی قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ طوفان اقصیٰ ہمارے فلسطینی عوام کی آزادی، حریت حق خودارادیت اورالقدس کو فلسطینی ریاست بنانے کےلیے فلسطینی قوم کا ساتھ دیں۔

خیال رہے کہ ہفتے کی شام ایرانی پاسداران انقلاب اسلامی کی قیادت نے سینکڑوں ڈرون اور میزائل داغ کراسرائیلی قابض صیہونی ریاست کے خلاف فوجی آپریشن کے نفاذ کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button