مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران کا جوابی اقدام، حزب اللہ لبنان کا شاندار ردعمل

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے ناجائز اور غاصب اسرائیلی ریاست پر ایران کے ڈرون اور میزائلی حملے کو بے مثال ، جارحانہ اور منفرد قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تمام تر خطرات اور دباؤ کے باوجود اپنے فطری اور قانونی حق کا استعمال کیا ہے اور بے مثال شجاعت و دلیری اور علاقے اور دنیا کی صورت حال کا انتہائی گہرائی سے ادراک کرتے ہوئے نسل کش اسرائیلی حکومت کے خلاف ٹھوس اور بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ’اوآئی سی‘کی مغربی کنارے میں یہودی دہشت گردی کی مذمت

حزب اللہ لبنان نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملے کے طویل المدتی سیاسی اور اسٹریٹجک اہداف وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ عیاں ہوں گے اور مسئلہ فلسطین اور صیہونی دشمن کے خلاف مزاحمت میں ایک نیا مرحلہ وجود میں آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button