مشرق وسطی
ایران کا جوابی حملہ یقینی اور دشمن کے لئے ڈراؤنا خواب ہے، جنرل سلامی
شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے صوبہ کھگیلویہ و بویر احمد کی شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا جوابی ردعمل یقینی ہے۔ اس ڈراؤنے خواب نے دشمن کا سکون برباد کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے دارالحکومت میں ہزاروں لوگ سراپا احتجاج ہیں اور صہیونی حکومت کے لئے راستہ باقی نہیں بچا ہے۔ جنرل سلامی نے کہا کہ دشمن کو اپنی شرارت کی سزا ضرور ملے گی۔ کہاں اور کس طرح ہوگا؟ یہ معما بھی جلد حل ہوگا۔ دشمن کو عبرتناک سزا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے مظالم کے باوجود فلسطین کامیاب ہورہا ہے۔ یورپ سمیت پوری دنیا میں فلسطین کے لئے ہمدردی بڑھتی جارہی ہے۔