مشرق وسطی

ایران کے وزیر خارجہ کا اپنے امریکی ہم منصب کو دو ٹوک جواب

شیعہ نیوز:وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹ میں اپنے امریکی ہم منصب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ، تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ بلنکن، ٹرمپ اور پومپیو کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی ناکام پالیسی دفن کرنے پر آمادہ ہیں یا نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ بھی واضح نہیں کہ امریکہ اقتصادی دہشت گردی کو مذاکرات میں بارگیننگ کے ایک ہتھکنڈے کے طورپر استعمال کی عادت ترک کرے گا یا نہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بڑے واضح الفاظ میں لکھا کہ تہران ایٹمی معاہدے کا پابند ہے اور امریکی وزیر خارجہ کو ایٹمی معاہدے کی شق نمبر چھتیس کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے۔

محمد جواد ظریف نے مزید لکھا کہ راستہ تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنگ نے ایٹمی معاہدے سے واشنگٹن کی یکطرفہ اور غیر قانونی علیحدگی کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر دعوی کیا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ ایران ایٹمی معاہدے میں واپس آنے پر مائل ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ مئی، دوہزار اٹھارہ، کو ایٹمی معاہدے سے یکطر فہ طور پر علیحدگی اختیار اور ایرا ن کے خلاف تمام پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button