مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی رہبر معظم سے ملاقات

شیعہ نیوز: ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے ہفتہ کی شام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے مسعود پزشکیان کو اکثریت کے ووٹ کے حصول پر ایک بار پھر مبارکباد دی اور انتخابات کے دوسرے دور میں زيادہ شراکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مسعود پزشکیان عوامی اور ملک کی بے شمار دیگر گنجائشوں کو استعمال کرتے ہوئے ملک کی ترقی و پیشرفت کی سمت قدم بڑھائيں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی عظیم قوم اسلامی جمہوریہ نظام سے وفاداری کے امتحان میں سر بلند ہے، ناصر کنعانی

رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح منتخب صدر کی کامیابی اور توفیقات کے لئے دعا کے ساتھ ہی ان سے کچھ سفارشیں بھی کیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر پزشکیان عوامی اور ملکی وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے ملک کو تعمیر وترقی کی راہ پر ڈال دیں گے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نومنتخب صدر کی کامیابی کے لیے دعا کے ساتھ ضروری نصیحتیں کیں۔

مسعود پزشکیان 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹوں کی اکثریت سے عوام کے منتخب صدر بن گئے۔

ایران کے الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے صدارتی انتخابات کے 14ویں مرحلے کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق، مسعود پزشکیان ووٹوں کی اکثریت سے جیت کر عوام کے منتخب صدر بن گئے۔

ووٹوں کی گنتی کے خاتمے کے بعد وزیر داخلہ احمد وحیدی نے ہفتے کی دوپہر ایک پریس کانفرنس میں باضابطہ اعلان کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button