
ایران کا جوہری پروگرام بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے، روس
شیعہ نیوز:روسی صدارتی دفتر کے ترجمان ایران کے ایٹمی پروگرام کوبین الاقوامی قوانین کے مطابق قرار دیتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق، روس کے صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے اور ہم تہران کے اس بیان کو قبول کرتے ہیں کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کا حصول نہیں چاہتا۔
یہ بھی پڑھیں : سلام ہو ان شہداء پر، جنہوں نے راہِ حق میں اپنی جانیں نچھاور کیں!،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس
انہوں نے مزید کہا کہ پرامن ایٹمی توانائی کا حصول ایران کا حق ہے، تاہم اس مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل ہونا چاہئے۔
اس سے پہلے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایران کے ساتھ نئے جوہری مذاکرات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان مذاکرات کے کثیرالجہتی فریم ورک کی تعمیل پر زور دیا۔
انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تمام فریقوں کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لئے ماسکو کی آمادگی کا اعلان کیا۔