عراق، امریکی حملے میں 5 مزاحمتکار شہید
شیعہ نیوز: عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق عراقی اسلامی مزاحمتی محاذ نے ایک امریکی حملے میں اپنے 5 مزاحمتکار مجاہدین کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے اتوار کی شب جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں عراقی اسلامی مزاحمتی محاذ نے تاکید کی کہ یہ شہداء باطل جو عراق میں قابض امریکی فوج ہے، کے خلاف حق کی جنگ میں شہید ہوئے ہیں۔ عراقی اسلامی مزاحمتی محاذ نے اپنے بیان میں امریکی افواج کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک چھوڑنے کے لئے مزید دردناک حملوں کا انتظار کریں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے حملوں کے آغاز اس سفاک و غیر قانونی طور پر قابض صیہونی رژیم کو امریکہ کی جانب سے بھرپور حمایت پر عراق و شام میں موجود قابض امریکی فوج کے غیرقانونی اڈوں کو اسلامی مزاحمتی محاذ کی جانب سے متعدد بار ڈرونز، راکٹوں و میزائلوں کے ساتھ وسیع حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔