مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق، آل سعود کےقاتلوں نے حشد شعبی کے کمانڈر کو شہید کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میں جاری مظاہروں کی آڑ میں آل سعود کے کرائے کے قاتلوں نے عراق سے داعش کے نجس وجود کو پاک کرنے والےحشد شعبی کے کمانڈر کو شہید کردیا۔

عراق میں جاری مظاہروں میں آل سعود نے اپنے کرائے کے قاتلوں کو شامل کردیا ہے جن کا مقصد عراق میں جاری مظاہروں کو پر تشدد بنانا اور اہم شخصیات کا قتل عام کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراق میں مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن بہت زیادہ ہے۔ عراق 2003 کے بعد سے اس طرف تقریبا ہر سال کسی ایک مسئلے پر مظاہروں کا شکار رہا ہے لیکن اس دفعہ مظاہرے قدرے مختلف تھے۔

ان کے نعرے، ان کا وقت، ان کے مطالبات، ان کے لیے انتخاب کیے جانے والے علاقے یہ سب پلانڈ تھا۔ یعنی کچھ ایسے خفیہ ہاتھ تھے جنہوں نے اان حقیقی عوامی مطالبات پر موج سواری کرنی چاہی۔ مظاہروں میں تشدد کا رنگ اور اس تیسرے ہاتھ کا بنیادی مقصد عراق کو بحران کی طرف لے جانا ہے۔

گزشتہ روز مظاہرین کے بھیس میں موجود سعودی عرب اور امریکہ کے کرائے کے قاتلوں نے عراق کے مقدس مقامات کربلا، نجف، کاظمین اور سامرا کو داعش کے نجس وجود سے بچانے والی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر کو ان کے ساتھی سمیت بے رحمانہ طریقے سے شہید کردیا۔

مظاہرین کے بھیس میں موجود ان درندوں نے حشد شعبی کے کمانڈر پر پہلے قاتلانہ حملہ کیااور جب انہیں علاج کیلیے اسپتال لے جایا گیا تو انہوں نے ان کی ایمبولینس کو گھیر لیا اور انہیں ان کے ساتھی سمیت نہایت بے رحمانہ طریقے سے شہید کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button