مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق: صلاح الدین میں الحشدالشعبی کی وسیع پیمانے پر کارروائی

شیعہ نیوز:داعش تکفیری دہشت گرد عناصر نے بدھ کے روز صوبے صلاح الدین کے مشرقی علاقوں زکلبانہ اور باربار میں دراندازی کی کوشش کی تاہم عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی بروقت کارروائی سے ان کی یہ کوشش ناکام ہو گئی۔

عراق کی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر کے ترجمان یحیی رسول نے بھی صوبے دیالہ میں دہشت گردوں کے خلاف نئی فوجی کارروائی شروع کئے جانے کی خبر دی ہے۔

انھوں نے تاکید کی ہے کہ عراقی فوجی اہلکاروں نے داعش تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر اچانک حملہ کر کے ان کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

اس سے قبل عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سامرا کے جنوب میں واقع یثرب میں داعشی عناصر کے خلاف ایک مشترکہ کارروائی انجام دی تھی۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا تھا اور ان کا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کر لیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button