مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق، امریکی افواج کا حملہ، حشد الشعبی کے دو ارکان شہید

شیعہ نیوز: امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر مقاومت اسلامی عراق کے حملوں کے بعد امریکی قابض افواج نے حشد الشعبی کے مرکز پر حملہ کرکے دو ارکان کو شہید کردیا ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغنے خبر دی ہے کہ امریکہ نے عراق کے مرکزی اور جنوبی علاقوں میں مقاومت اسلامی کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے بابل اور الانبار میں عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصی کا 110 واں دن، اسرائیل پر مجاہدین کے میزائل حملے

المیادین کی رپورٹ کے مطابق حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حشد الشعبی کے دو ارکان شہید ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ امریکی فوج عراق کے مغربی شہر القائم میں بھی مقاومت کے مراکز پر حملے کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کتائب حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے حالیہ ایام میں مقاومت اسلامی کی جانب سے امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا جواب ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button