امریکی فوج جلد سے جلد عراق سے نکل جائے ، حزب اللہ عراق
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی استقامتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی افواج بالخصوص امریکی دہشت گرد جلد از جلد ملک سے باہر نکلنے کی تیاری کریں۔
عراق کی استقامتی تنظیم کتائب حزب اللہ کے ترجمان محمد محیی نے اتوار کی شب امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کو ملک سے باہر نکال دیئے جانے پر مبنی پارلیمانی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے عوام اپنے ملک میں امریکیوں کی غیر قانونی موجودگی کے خاتمے کے لئے اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی حکومت کے ذریعے کتائب حزب اللہ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست کی شامل کئے جانےسے کچھ ہونے والا نہیں ہے اور وہ اپنی سیاسی، اجتماعی اور دیگر سرگرمیوں کو تمام تر قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ تین جنوری کو امریکہ نے ایک دہشت گردانہ کارروائی کرتے ہوئے ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اورعراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ بغداد ایئر پورٹ کے قریب شہید کر دیا تھا جس کے دو دن بعد یعنی پانچ جنوری کو عراقی پارلیمنٹ نے امریکی دہشت گردوں کو ملک سے باہر نکالنے کے لئے ایک بل منظور کیا تھا۔
عراق کی تمام استقامتی تنظیموں نے پارلیمنٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملک سے امریکی دہشت گردوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔