دنیا

عراق اور افعانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے اشارے

شیعہ نیوز : عراق اور افعانستان میں تعینات امریکی فوجیوں جلد اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں گے۔

امریکہ کے نئے قائم مقام وزیر جنگ نےعراق اور افعانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی جلد واپسی کا اشارہ دے دیا، انہوں نے امریکیوں کو پیغام دیا کہ اب گھر واپسی کا وقت ہے۔

وزارت جنگ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کرسٹوفر میلر کا کہنا تھا کہ تمام جنگیں ختم ہوں گی۔

امریکی وزارت جنگ نےدعوی کیا کہ امریکہ القاعدہ کو شکست دینے کے لیے پُرعزم رہا ہے اور القاعدہ کو شکست دینے کے قریب ہے لیکن اب ایک گمبھیر صورتحال ہے جہاں ہم قیادت سے معاون کے کردار میں آ رہے ہیں۔

وزارت جنگ کے بیان میں کہا گیا کہ جنگوں کا خاتمہ، سمجھوتا اور ساتھ مانگتا ہے، ہم نے چیلنجز کا مقابلہ کیا، اپنا سب کچھ دیا، اب گھر واپسی کا وقت ہے۔

امریکہ کے قائم مقام وزیرجنگ کا بیان یقینی طور پر امریکی فوجیوں کے لئے خوش آئند ہے اور اقوام عالم بھی اس پر خوشی کا اظہار کریں گی۔ لیکن سب جانتے ہیں کہ جن کے منہ کو خون لگا ہوا وہ اتنی آسانی کے ساتھ اپنی خو تبدیل نہیں کرسکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button