مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق: آیت اللہ سیستانی کو قتل کرنے کی گھناؤنی سازش ناکام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں عراق کے دینی مرجع آیت اللہ سیستانی کو قتل کرنے کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنا دیا گیا، سازشی گروہ کے تمام افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نجف اشرف کے گورنر لؤی یاسر کا کہنا ہے کہ ایک منحرف گروہ دینی مرجع کو قتل کرنے کے منصوبے سے نجف میں داخل ہوا ، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس گروہ کی دینی مرجع کے خلاف گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کی عرب اسرائیل سازش ناکام

ذرائع کے مطابق اربعین کے عظیم پیدل مارچ کو متاثر کرنے کے لئے عالمی سامراجی طاقتوں اور علاقہ کے رجعت پسند بعض عرب ممالک نے مشترکہ منصوبہ بنا رکھا ہے جس کے تحت عراق کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری کیا گیا لیکن عراقی عوام کو جب اس گھناؤنی سازش کا علم ہوگیا تو انھوں نے اپنے آپ کو اغیار کی سازشوں سے جدا کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button