مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق: بغداد کے اندر ائیرپورٹ اور امریکی کانوائے پر پھر حملہ

شیعہ نیوز : عراقی ذرائع نے پیر کے روز بغداد ائیرپورٹ کے نزدیک راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے۔

سومریہ نیوز نے عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ راکٹ بغداد ائیرپورٹ کے پاس واقع ایک گھر پر گرا جس کی وجہ سے دو افراد جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

حالیہ کچھ دنوں میں بغداد ائیرپورٹ کے اس حصے پر متعدد بار راکٹوں اور میزائلوں سے حملے ہوئے ہیں جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں۔

امریکہ کے دہشت گرد فوجی ائیرپورٹ کے اس حصے کا استعمال کرتے ہیں اور انہوں نے فوجی ساز و سامان وہاں رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب عراقی ذرائع نے جنوبی بغداد کے اللطیفیہ نامی علاقے کے اندر وقوع پذیر ہوا جب امریکی فوجی گاڑیاں سڑک کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گئیں۔جبکہ دوسرا حملہ بغداد کے مشرقی حصے میں واقع الدورہ نامی علاقے میں ہوا۔

صابرین نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ قاصم الجبارین بريگیڈ نے اس حملے کی ذمہ قبول کر لی ہے۔ ابھی تک یہ پتہ نہيں چل سکا ہے کہ اس حملے سے کتنا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسی مزاحمتی گروہ کی جانب سے گذشتہ بدھ کے روز صوبہ بابل اور دارالحکومت بغداد کے اندر امریکی فوجی قافلوں پر ہونے والے 2 بم دھماکوں کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button