مشرق وسطی

عراق، برطانوی سفارتخانے میں دھماکہ

شیعہ نیوز:عراقی ذرائع نے بتایا کہ بغداد میں برطانوی سفارت خانے کے اندر سے دھماکے کی آواز سنی گئی۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ بغداد کے گرین زون میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔

بغداد الیوم نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ دھماکہ گرین زون میں برطانوی سفارت خانے کے قریب ہوا۔

صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ گرین زون میں برطانوی سفارت خانے کے کچن میں گیس سیلینڈرز ممکنہ طور پر پھٹ گئے ۔

شفق نیوز نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ برطانوی سفارت خانے کی عمارت کے اندر ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک سیلینڈر سفارت خانے کے بیرونی کچن کے دروازے پر پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسی سلسلے میں عراقی میڈیا نے گزشتہ ماہ مئی کے وسط میں بغداد کے وسط میں گرین زون کے قرب و جوار میں ایک راکٹ ٹکرانے کی خبر دی تھی۔

ایک سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ راکٹ کی نوعیت کاٹیوشا تھی جو گرین زون سے ٹکرا گیا۔ راکٹ پھٹنے کے بعد کوئی زخمی نہیں ہوا اور صرف مادی نقصان ہوا ہے۔

یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب عراقی سکیورٹی حکام نے بغداد کی گلیوں، شہر کے پارکوں اور مقدس مقامات پر سکیورٹی کے قیام کے منصوبے کے مطابق سخت حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button