مشرق وسطی

عراق میں داعش کا حملہ 4 جاں بحق 3 زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ داعش دہشتگردوں نے صوبہ الانبار کے شہر حدیثہ میں ایک دہشتگردانہ کارروائی کی ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش نے حدیثہ ڈیم میں ماہیگیروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 ماہی گیر جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراق کی سکیورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button