
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
عراق: حشدالشعبی نے داعش کا ایک بڑا نیٹ ورک تباہ
شیعہ نیوز : عراق کی رضاکار فورس حشدالشعبی نے مشرقی صوبے دیالہ میں داعش کا ایک بڑا نیٹ ورک تباہ کر دیا۔
عراق کے صوبہ دیالہ میں حشد الشعبی کے کمانڈر طالب موسوی نے کہا ہے کہ تیئیسویں بٹالین اور انٹیلیجنس شعبے نے خانقین کے علاقے میں ایک کارروائی کر کے داعش دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔
الموسوی کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور فوجی ساز و سامان بطور مال غنیمت حاصل ہوا ہے۔ صوبہ دیالہ کے بعض علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں سیکورٹی اہلکاروں، عام شہریوں، مقامی شخصیتوں اور قبائل پر حملے کئے جاتے رہے ہیں۔
حشدالشعبی اور عراق کے دیگر سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ الانبار، صلاح الدین اور دیالہ میں کئی بڑی کارروائیاں انجام دی ہیں۔