مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق کے شہر موصل اور خانقین پر داعش دہشت گردوں کا حملہ پسپا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ملک کے مشرقی صوبے دیالہ کے شہر خانقین پر داعشی دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

الفرات نیوز نے خبر دی ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے جنوبی موصل کے ’’الحضر‘‘ نامی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

حشد الشعبی کے جوانوں نے داعشی دہشت گردوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حشد الشعبی کے جوانوں کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

دوسری طرف کربلائے معلی میں عوامی کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں جو شہر میں امن و امان کے قیام اور مظاہرین کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فورس کے ساتھ تعاون کریں گی۔

سومریہ نیوز کے مطابق عوامی کمیٹیاں شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور مظاہروں کی آڑ میں نجی اور سرکاری املاک کو جلائے جانے کی روک تھام بھی کریں گی۔

عوامی کیمٹیاں ایسے افراد پر نظر رکھیں گی جو خطرناک مواد یا چھری چاقو لےکر مظاہرین کی صفوں میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے تاکہ مظاہروں کو پر امن باقی رکھا جاسکے۔

کربلا میں عوامی کمیٹیوں کا قیام ایسے وقت عمل میں آیا ہے جب نجف اور ذیقار جیسے شہروں میں پچھلے دنوں کے مظاہروں کے بعد شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

ادھر صوبہ نجف اور ذیقار کے قبائل نے بھی شہر میں امن و امام کی بحالی کے لیے سیکیورٹی فورس کے ساتھ بھر پور تعاون کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button