مشرق وسطی
عراق میں الحشدالشعبی کا داعشی دہشت گردوں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے صوبے دیالہ میں واقع حمرین نامی پہاڑوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے خفیہ ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے اس حملے میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کو ملنے والی شکست کے باوجود اس گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملتے ہی دہشت گردانہ کارروائیاں کر دیتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی اس ملک کے نامور عالم دین آیت اللہ العظمی سیستانی کی ہدایات پر، اس وقت تشکیل پائی تھی جب داعشی دہشت گردوں نے عراق کے مختلف علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا اور پھر حکومت نے اس فورس کو عراق کی مسلح افواج میں شامل کر لیا۔