مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق میں عزاداروں کے تحفظ کے لئے سیکورٹی پلان پر عملدرآمد شروع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور عزاداروں کے تحفظ کے لئے خصوصی سیکورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

عراقی وزیر داخلہ یاسین الیاسری نے فیڈرل پولیس کمانڈر جعفرالبطاط کے ساتھ ملاقات میں یہ بات زور دے کر کہی خصوصی سیکورٹی پلان پرعمل درآمد ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

ہر سال نو اور دس محرم کی عزاداری میں شرکت کے لیے، اندرون عراق اور ایران سمیت دنیا بھر کے ملکوں سے دسیوں لاکھ زائرین کربلائے معلی پہنچتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button