مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق میں داعش کے دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی ذرائع نے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا میں دہشت گردی کے ایک نیٹ ورک کا پتہ لگا کر اسے تباہ کرنے کی خبر دی ہے۔

سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر سامرا میں دہشت گردی کے جس نیٹ ورک کو تباہ کیا گیا ہے وہ اربعین حسینی کے موقع پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گروہ کے کچھ عناصر اب بھی عراق کے بعض علاقوں میں موجودہ ہیں اور اکا دکا کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

داعش دہشت گرد گروہ نے دوہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عربی اتحادیوں کی عسکری و مالی مدد سے عراق کے شمالی و مغربی علاقوں کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور بےشمار جرائم انجام دیئے تھے ۔ اس کے بعد عراق نے ایران سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مدد کی اپیل کی تھی۔

عراقی فورسز نےایران کی فوجی مشاورت کے ذریعے سترہ نومبر دوہزار سترہ کو مغربی عراق کے صوبہ الانبار کے شہر راوہ کو بھی آزاد کرا لیا جو دہشت گردوں کا آخری اڈہ تھا۔ اس شہر کی آزادی سے عراق سے عملی طور پر داعش کا قلع قمع ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button