مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق میں داعشی دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ، متعدد تکفیری ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعشی دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور رضاکار فورسز نے صوبہ الانبار میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے 4اہم مراکز کو تباہ کردیا ہے۔

حشد الشعبی کے کمانڈر قطری العبیدی کا کہنا ہے کہ مغربی صوبہ الانبار کےعلاقے ’’راوہ‘‘ میں خفیہ اطلاع پر تکفیری دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کی گئی جس میں داعش کے 4 مراکز تباہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی فوج کی کارروائی میں تکفیری دہشت گردوں کے اسلحے کے گودام بھی تباہ کئے گئے۔

دوسری جانب کرکوک سے خبر موصول ہوئی ہے کہ عراقی فورسزنے 3خطرناک داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، دہشت گرد شہری علاقوں میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔

واضح رہے کہ حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب سمیت بعض خلیجی ممالک عراق میں تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button