مشرق وسطی

عراق میں امام بارگاہ لہو لہان، 5 افراد شہید 14 زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی مغربی علاقے میں امام بارگاہ میں داعش کے دو خودکش حملوں کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد شہید جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

بغداد کے جنوبی مغربی علاقے میں امام بارگاہ ابو الفضل العباس میں داعش کے دو خودکش حملوں کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد شہید جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

عراق کے سیکیورٹی اور میڈیکل ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بغداد کے جنوبی مغربی علاقے میں امام بارگاہ پر دوہرہ خودکش حملہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دارالحکومت کے الیرموک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دوہرے خودکش حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 5 بتائی ہے جبکہ اس کارروائی میں 14 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس کے مطابق داعش کے دو خودکش بمباروں نے الثورہ ضلع میں ابو الفضل العباس امام بارگاہ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

خیال رہے کہ امام بارگاہ پر کئے جانے والے ان دہشت گرد حملوں کی داعش تنظیم نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button