مشرق وسطی

عراق میں جمعہ کو امریکہ مخالف ملین مارچ کی تیاری مکمل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی سبھی جماعتوں اور گروہوں نے جمعہ کو امریکہ مخالف ملک گیر ریلیوں اور مظاہروں میں شرکت کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ ان مظاہروں میں بھرپور طریقے سےحصہ لیں۔

عراق کی حزب اللہ تنظیم نے جمعہ کو ہونے والے امریکہ مخالف ملین مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت پر زور دیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ عراق میں رہنے کی ضد پر اڑا ہوا ہے اور عراقی پارلیمنٹ کے بل ، ملک کی خود مختاری اور اقتدار اعلی کو بھی نظر انداز اور اس کی خلاف ورزی کررہا ہے لیکن عراقی عوام جمعہ کو امریکہ مخالف ملین مارچ میں شرکت کرکے امریکی حکومت کو یہ واضح پیغام دے دیں گے کہ وہ کسی بھی قیمت پر ذلت و رسوائی اور ظلم برداشت نہیں کریں گے۔

اس سے پہلے عراق کی تنظیم عصائب اہل الحق کے سربراہ قیس الخزعلی نے بھی عراقی عوام سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کو امریکہ مخالف ملین مارچ میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام عراق کے سبھی شہروں منجملہ بغداد میں نمازجمعہ کے بعد امریکہ مخالف ملین مارچ نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملین مارچ ایک اور انقلاب عشرین ہوگا ۔

واضح رہے کہ انیس سو بیس میں عراق میں انگریزوں کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ثورۃ العشرین نامی ایک بہت بڑا انقلاب رونما ہوا تھا جس کا آغاز تو بغداد سے ہوا تھا لیکن پھر یہ انقلاب پورے ملک منجملہ کربلا تک پھیل گیا تھا۔

عراق کی تنظیم عصائب اہل الحق کے سربراہ نے کہا کہ عراقی عوام غاصب قوتوں کو اپنے ملک سے نکلنے پر مجبور کردیں گے۔

واضح رہے کہ عراق میں صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر نے عراق میں امریکہ مخالف ملین مارچ کی کال دی ہے اور کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوج کو نکال باہر کرنے کے لئے پوری قوم جمعہ کو سڑکوں پر نکلے ۔ مقتدی صدر کی اس اپیل کی عراق کی سبھی استقامتی تنظیموں اور عوام نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس درمیان عراق کے صدر برہم صالح نے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ امریکی حکومت کے ذریعے عراق کے اقتدار اعلی کی بے احترامی کئے جانے کا نتیجہ ہے ۔

عراقی صدر نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ عراق کے قومی اقتدار اعلی کا احترام اس اہم اور اسٹریٹیجک علاقے میں امن و استحکام کی ضمانت کا اہم ترین معاملہ ہے۔

عراقی صدر نے کہا کہ عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں پارلیمنٹ کا بل پوری عراقی قوم کا مطالبہ ہے۔

انہوں نے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کو ساحل امن کی جانب عراق کی کشتی کو پار لگانے والا ناخدا قراردیا اور کہا کہ قبل از وقت انتخابات عراق میں موجودہ سیاسی بحران کو ختم کرنے کا ایک مناسب موقع ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button