مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق میں کربلا سمیت مختلف شہروں میں کئی عشروں کے بعد برفباری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میں کربلا اور بغداد سمیت چند علاقوں میں برف باری ہوئی جسے گزشتہ صدی کی دوسری برف باری کہا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کربلاے معلی کے باشندے شدید برف باری دیکھ کر حیران ہوگئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی خاص کر بغداد اور کربلا کے باشندوں کے لیے سردی کی شدید لہر کے بعد برف باری انہونی بات ہے۔

واضح رہے کہ عراق ان دنوں شدید برفانی ہواؤں کی زد میں ہے جبکہ دن کے وقت بھی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ برفیلا موسم براہ راست عراق کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھے گا۔

عراق کے محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی تھی کہ یورپ کے شمال مشرق سے سردی کی شدید لہر رواں ہفتے کے دوران عراق کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

اس سے قبل ۲۰۰۸ میں برف باری ہوئی تھی مگر وہ زمین پر جم نہ سکی اور جلدی ہی زائل ہو گئی۔ گزشتہ روز یعنی ۱۱ فروری کو ہونے والی برف باری سے قبل ۱۹۱۴ میں جمنے والے برف باری ریکارڈ کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button