مشرق وسطی

عراق میں سیکورٹی کے قیام میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی پارلیمنٹ کی سیکورٹی و دفاعی کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ ملک میں سیکورٹی کے قیام میں امریکی فوجیوں کا کوئی کردار نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کی دفاعی و سیکورٹی کمیٹی کے رکن علی الغانمی نے جمعرات کو عراق میں امریکی فوجی اڈے قائم کرنے کی بابت کسی طرح کا معاہدہ نہ ہونے پر تاکید کی ۔

انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے عراق میں تقریبا دولاکھ پچاس ہزار امریکی فوجی موجود تھے جو بغداد واشنگٹن اسٹریٹجک معاہدے کے بعد عراق سے جانے پر مجبور ہوگئے۔

الغانمی نے کہا کہ عراق نے سیکورٹی فورسز اور حشدالشعبی کی مدد سے داعش پر کامیابی حاصل کی اور مشکل دور سے باہر نکل آیا لیکن بعض سیاسی دھڑے اور ان کے حامی ، امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں کہ جن کا عراق میں قیام امن میں کوئی کردار نہیں ہے ، محاذ کھڑا کرتے ہیں۔

عراق کے کارگزار وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے بھی پچھلے دنوں عراق سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کے موضوع کا جائزہ لینے کے لئے علاقائی و مغربی حکام سے تفصیلی صلاح و مشورہ کیا ہے۔

دہشت گرد امریکی فوج کے بزدلانہ حملے میں ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے عراق سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء کے بل کو منظوری دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button