عراق میں امریکی فوجی کاروان پر حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے شہر حلہ میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کاروان پر حملہ ہوا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر حلہ میں ایک امریکی مسلح کاروان کے راستے میں دھماکہ ہوا تاہم اس حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ عراق میں 2 روز قبل بھی دہشتگرد امریکی فوجیوں کے 2 قافلوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے مسلح کاروانوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔
امریکی مسلح کاروانوں پر ہونے والے یہ حملے ایک ایسے وقت انجام پارہے ہیں کہ جب عراقی پارلیمنٹ، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراق میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے مکمل انخلا کا بل پاس کرچکی ہے۔