مشرق وسطی

عراق، رضاکار فورس پر حملہ، 2 شہید، 7 زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی ذرائع کا کہنا کہ بغداد کے الطارمیہ علاقے کے الثائر محلے میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کی گاڑی کو نشانہ بناکر پیکٹ بم سے حملہ کیا گيا جس میں دو افراد شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک سیکورٹی ذریعے نے شمالی بغداد میں واقع الطارمیہ شہر میں دھماکے کی خبر دی ہے۔

اس سیکورٹی ذریعے نے شفق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یہ خبر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں عراقی رضاکار فورس کے 5 جوان زخمی ہوگئے۔

صابرین نیوز چینل نے بھی دھماکے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس دھماکے کے بعد داعش کے عناصر اور عراقی رضاکار فورس کے جوانوں کے درمیان تین محاذ پر جھڑپیں ہو رہی ہيں۔

صابرین نیوز نے خبر دی ہے کہ اس حملے میں الحشد الشعبی کی 12ویں بریگیڈ کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو افراد شہید اور سات دیگر زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button