
عراق: بغداد اور دیگر شہروں میں یوم القدس پر عوامی اجتماعات
شیعہ نیوز: عراق کے شہریوں نے آج یوم القدس کے اجتماعات میں شرکت کرکے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں میں یوم القدس کے بھرپور اجتماعات ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : دبئی اور ابوظہبی ہمارا اگلا ہدف ہوں گے، انصار اللہ کا انتباہ
اس سے قبل عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کا احیاء فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قدس کی آزادی کے لئے عملی جدوجہد کا اعلان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن فلسطینیوں کی نسل کشی اور صیہونی منصوبوں کی عالمی مخالفت کو ظاہر کرتا ہے۔
عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے زور دیا کہ اس اہم تاریخی مناسبت کے احیاء کے لیے مسلم اقوام اور دنیا کے آزاد لوگوں کی فعال شرکت سرزمین قدس سے ان کی گہری وابستگی اور ظلم کے خلاف مزاحمت کو ظاہر کرتی ہے۔”