
عراق، داعش کے اہم ٹھکانے کا انکشاف
شیعہ نیوز:عراق کی مسلح فورسز نے ملک کے شمالی علاقوں میں داعش کے اہم خفیہ ٹھکانوں کو دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ الحشد الشعبی نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ عراقی فورسز اور الحشد الشعبی نے مشترکہ سرچ آپریشن میں مغربی نینوا میں "عدایہ” پہاڑی کے نزدیک داعش کے ایک ٹھکانے کو دریافت کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ داعش کے اس خفیہ ٹھکانے سے ٹیکنیکل آلات، بمب، دستاویزات اور لاجسٹک مواد برآمد ہوا ہے۔ الحشد الشعبی نے مزید بتایا کہ اس آپریشن میں 33 بریگیڈ، G 53، رجمنٹ 1st، انٹیلیجنس فورس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عراقی فوج کی نینوا کمانڈنٹ کی سربراہی میں حصہ لیا۔ اگرچہ عراقی حکومت نے دسمبر 2017ء میں داعش کے دہشت گردوں سے تمام علاقے کو آزاد کرانے کی خبر دی تھی، اس کے باوجود عموماََ صوبہ دیالی، الانبار، نینوا کے علاوہ صعب العبور علاقوں میں داعش کی باقیات چھوٹی چھوٹی ٹکڑیوں میں بٹ کر فوجی اور نہتے شہریوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔