مشرق وسطی

عراقی افواج کی ارادہ النصرہ کارروائیاں کامیابی کے ساتھ ختم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ارادۃ النصر نامی پانچویں کارروائی کامیابی کے ساتھ انجام پاگئی ہے۔

عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورس نے صوبہ الانبار کے جنوب ، صوبہ کربلا کےشمال اور نجف اشرف کے کچھ حصوں میں دہشت گردوں کے باقی بچے ٹھکانوں کا صفایا کرنے کے لئے ارادہ النصر نامی پانچویں کارروائی شروع کی تھی ۔

اس کارروائی میں عراق کی عوامی رضاکارفورس ، فیڈرل پولیس فورس اور عراقی فضائیہ نے حصہ لیاتھا۔

حشدالشعبی نے بھی اپنے بیان میں اعلان کیا ارادہ النصر نامی پانچویں مرحلے کی کارروائی کا مقصد صوبہ کربلا کے شمالی اور صوبہ الانبار کے جنوبی علاقوں کے دیہاتوں میں ممنکہ طور پر روپوش دہشت گردوں کا پتہ لگاکر ان کا قلع قمع کرنا تھا۔

ارادۃ النصر کارروائی گذشتہ سات جولائی سے شروع ہوئی اور اس کے اب تک پانچ مرحلے کامیابی کے ساتھ انجام پاچکے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close