
عراقی ڈرون طیاروں کی صیہونی گیس پلیٹ فارم تک رسائی
شیعہ نیوز: عراقی مزاحمتی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے پانیوں میں واقع لیویاتھان نامی صیہونی گیس پلیٹ فارم کو اپنے کامیاب ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ جمعرات کے روز غاصب صہیونی رژیم کے اہم ٹھکانوں کے خلاف انجام پانے والے عراقی مزاحمتی محاذ کا یہ پانچواں حملہ تھا۔ اسی روز غاصب صہیونی رژیم کے اہم ٹھکانوں کے خلاف اپنی چوتھی کارروائی میں عراقی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واقع غاصب صییہونی رژیم کی "الیفالت” نامی ملٹری بیس کو اپنے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ عراقی مزاحمتی محاذ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واقع اہم صیہونی اہداف کے خلاف اپنے تیسرے حملے میں "عسقلان” میں واقع صیہونی بندرگاہ کو اپنے میزائل حملے کا نشانہ بنایا جبکہ اسی روز اپنی پہلی کارروائی میں بئر السبع میں واقع اسرائیلی ایئر بیس نواتیم پر بھی ڈرون طیاروں سے حملہ کیا تھا۔