مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراقی فورسز کی کاروائی داعش کا سرغنہ گرفتار

شیعہ نیوز: عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس ملک میں دہشتگرد گروہ داعش کے ایک سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی الرسول نے کہا ہے کہ عراق کی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر دارالحکومت بغداد میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے سرگرم دہشتگرد سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔۔

عراق میں داعشی دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی سیکورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عنصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close