عراقی فوج اور حشد شعبی کے جوانوں کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے کچھ جوانوں نے عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں آیت اللہ سیستانی نے داعش کے خلاف جنگ اور ملک میں قیام امن کے لئے جد وجہد کرنے پر عراقی فورسز کی قدردانی کی۔
آپ نے اس ملاقات میں اپنے معمول کے بر خلاف عراقی سپاہیوں کے جذبات کی لاج رکھتے ہوئے ان کے ساتھ فوٹو کھنچوانے اور انہیں ویڈیو بنانے کی بھی اجازت دی۔
دوسری طرف شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کسی بھی نامزد امیدوار کی حمایت کے حق میں نہیں۔ ان کے دفتر کے مطابق آیت الله سیستانی قانون کے مطابق پارلیمنٹری گروپس کے ذریعے سے انتخاب چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم کے نامزد امیدواروں کے نام کی فہرست صدر برہم صالح کو پیش کردی گئی ہے۔
فہرست میں ’’ محمد شیاع السودانی‘‘، ’’اسعد العیدانی‘ اور ’’مصطفی الکاظمی ‘ کے علاوہ مظاہرین کے نامزد امید وار ’’رائد جوحی‘‘ کا نام شامل بتایا جاتا ہے۔
قانون کے مطابق صدر پارلیمینٹرین گروپس کی سفارش پر اکثریت حامی امیدوار کے نام کا اعلان کرسکتا ہے۔